دنیاکی مہنگی ترین نمبر پلیٹ کو38ملین درہم میں فروخت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا گیا

نیلامی کے ذریعے سنگل نمبر کار پلیٹ خریدنے کا موقعہ دیا گیا جس کے ساتھ تین ڈبل عدد کار پلیٹ نمبر بھی شامل تھے

Sajjad Qadir سجاد قادر اتوار 2 مئی 2021 07:25

دنیاکی مہنگی ترین نمبر پلیٹ کو38ملین درہم میں فروخت کر کے ریکارڈ قائم ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 02 مئی 2021ء )   ایک خیراتی نیلامی میں ”موسٹ نوبل نمبرز“اسپیشل کارپلیٹ کو فروخت کیا گیا۔جس میں یکم مئی کے روز تاریخ کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا کہ اب تک کی کار پلیٹ نمبرز کی نیلامی میں یہ مہنگی ترین کارپلیٹ فروخت کی گئی ہے۔اس نیلامی میں لوگوں کو موقعہ دیا گیا کہ وہ قیمتی سنگل نمبر کارپلیٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔

جو کہ AA9ہے اور اس کے ساتھ تین عدد ڈبل ڈیجٹ کارپلیٹ نمبرU31,T38,E51شامل تھے۔تاہم اس نیلامی میں دنیا کا نیااور منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا کہ یہ قیمتی سنگل کارپلیٹ نمبر دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے مہنگی فروخت ہونے والی نمبر پلیٹ بن گئی جسے 38ملین درہم میں خریدا گیا۔یوں یہ کارپلیٹ نمبر دنیا کا مہنگا ترین نمبر بن گیا۔

(جاری ہے)

اس نیلامی کے موقعہ پر سنگل اور ڈبل عدد کارپلیٹس نمبرز کی فروخت کے علاوہ فینسی موبائل فون نمبرز بھی فروخت کیے گئے جو کہ خیراتی نیلامی کا حصہ تھے۔

نیلامی کی یہ تقریب شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم کی سرپرستی اور موجودگی میں منعقد کی گئی جو کہ دبئی سپورٹس کونسل کے چیئرمین ہیں۔اس تقریب میں پانچ ایکسکلوسیو نمبر بھی فروخت کیے گئے۔اس نیلامی سے حاصل کی گئی رقم سے دنیا کے 30ممالک میں بے سہارا خاندان کی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مدد کی جائے گی۔نیلامی کی اس پروقار تقریب میں مخیر حضرات،اعلیٰ شخصیات اور ٹاپ لیول کے بزنس مین حضرات نے شرکت کی اور ”100ملین کھانوں“کی مہم میں مدد کی۔

”دی موسٹ نوبل نمبرز“دوسرا خیراتی نیلامی کا پروگرام تھا جس میں ”100ملین کھانے“کی مہم کے لیے پیسے اکٹھے کیے گئے۔جبکہ اس خیراتی مہم کے لیے 24اپریل کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں 37.54ملین درہم اکٹھے کیے گئے تھے۔اس تقریب میں دنیا بھر سے منفرد آرٹ ورک نیلام کیا گیا تھا جس میں معروف آرٹسٹ پابلو کوئیلو،ہینری میٹسی،سلواڈور ڈالی اور جان میرو شامل ہیں۔ اس نیلامی میں ساؤتھ افریقی صدر مرحوم نیلسن منڈیلا کی ڈرائنگ بھی فروخت کی گئی تھی۔تاہم 100ملین کھانوں“کی مہم اپنے ٹارگٹ تک پہنچ گئی کہ محض دس دنوں میں 185,000عطیہ کنندگان کی مدد سے 100ملین درہم اکٹھے کیے گئے۔