ملک بھر میں مزید 79افراد چل بسے ،تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی

ْاس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، ،5 ہزار 377 کی حالت تشویشناک ہے، این سی اوسی

پیر 3 مئی 2021 13:37

ملک بھر میں مزید 79افراد چل بسے ،تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2021ء) ملک میں ایک روز کے دوران مزید 79 افراد چل بسے جس کے بعد وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ 19 کی تشخیص کیلئے 45 ہزار 254 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ روز ملک میں 4 ہزار 213 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے اس کے علاوہ سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، بلوچستان 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہوگئی ہے۔

ایک روز میں کورونا وائرس نے ملک میں مزید 79 افراد کی جان لے لی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا نے مجموعی طور پر 8 ہزار 572 افراد کی زندگیوں کے چراغ بجھادیئے ہیں، سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام آباد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 87 ہزار 953 ہے، جن میں سے 5 ہزار 377 کی حالت تشویشناک ہے۔