ساؤتھ افریقہ میں کووڈ۔19 کی صورتحال بہتر ہونے پردو روزہ افریقہ سمٹ کانفرنس ۔II منعقد کی جائے گی ،پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن

پیر 3 مئی 2021 23:50

ٓکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2021ء) پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن کے مرکزی نائب صدر خرم شہزاد، سیکریٹری جنرل سلیم عبدالشکور، ڈپٹی سیکریٹری راشد اقبال، سیکریٹری انٹرنیشنل افیئرز مزمل اعوان اور محمد رفیق میمن اور اور گلوبل ٹریڈ سمٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندوں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں کووڈ۔

(جاری ہے)

19 کی صورتحال کے مدنظر حالات بہتر ہونے کی صورت میں اس سال جولائی میں دو روزہ افریقہ سمٹ کانفرنس ۔II منعقد کی جائے گی ، یہ کانفرنس دراصل ر گلوبل ٹریڈ سمٹ بورڈکی بنیاد رکھنے کے حوالے سے کی جائے گی جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح کووڈ ۔19 کے حالات کے پیش نظر بہت جلد کیا جائیگا جس میں سدرن افریقہ اور پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، کاروباری شخصیات اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :