دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

منگل 4 مئی 2021 12:38

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2021ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 43900کیوسک اور اخرج 45000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد38600 کیوسک اور اخراج38600 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد57000کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد18100 کیوسک اور اخراج 4000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد78100کیوسک اور اخراج 71100کیوسک،چشمہ آمد67400کیوسک اوراخراج 61800کیوسک، تونسہ آمد42200 کیوسک اور اخراج33700 کیوسک، پنجند آمد21200کیوسک، اور اخراج 10200 کیوسک،گدو آمد 46400کیوسک اور اخراج 46400 کیوسک، سکھر آمد42000کیوسک اور اخراج 15100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد7300 کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1399.23 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1105.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.479 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ اورپانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔