بنوں: آئے روز قتل و غارت ، مسح شدہ لاشوں کا ملنا او ر بڑھتی بد امنی پر محاذ کے رہنماؤں نے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 5 مئی 2021 22:57

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) بنوں میں آئے روز قتل و غارت ، مسح شدہ لاشوں کا ملنا او ر بڑھتی بد امنی پر محاذ کے رہنماؤں نے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیاشہری امن ،صحت ،تعلیم سمیت دیگر بنیادی حقوق چاہتے ہیں لیکن اس کے برعکس ہم لاشیں اُ ٹھا رہے ہیں عوام کی محافظ پولیس خود محفوظ نہیں ہمیں بتایاجائے اور کتنی لاشیں اُ ٹھائیں گے عید الفطر کے بعد عوامی رائے لیکر منظم طریقے سے بڑا قدم اُ ٹھائیں گے بنوں پریس کلب میں محاذ کے رہنماؤں عرفان پیرزادہ ایڈوکیٹ ،شب نیاز خان ،نذیر زمان خان ،عمر ان خان جانی ،ندیم خان اور دیگر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عجیب اور نا قابل بیاں قسم کی صورتحال بنی ہے پہلے بنوں کی چار ہنر مند خواتین کو قتل کیا گیا پھر جانی خیل میں چار نو عمر لڑکوں کی لاشیں اور اب گزشتہ روز مزید تین مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت ہو رہی حتیٰ کہ عوام کی جان و مال کی محافظ پولیس خود بھی محفوظ نہیں رہی اور حالیہ دنوں ایس ایچ او سمیت کئی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا مگر افسوس کہ ابھی تک ایک بھی واقعے کے ملزمان تک رسائی ہوئی نہ ہی اقوام بنوں کو مطمئن کیا گیا یہاں ہمارے بچے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوجاتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد زمین میں دفن شدہ لاشیں مل جا تی ہیں آخر یہ کب تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندگان ووٹ لیکر غائب ہو چکے ہیں وہ صرف کمائی اور ارب پتی بننے میں مصروف ہیں اُنہیں اس بے رحمی اور قتل و غارت کا کوئی خیال نہیں آخر ہم کس سے ان حالات کا سوال پوچھے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس وقت عالمی وباء کورونا پر ہی توجہ دے رہی ہے بازاریں ،سکول ،کالجز و دیگر شعبے بند کرانے پر ہی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے لیکن یہاں اصل وباء بد امنی اور لاقانونیت ہے جس کی کسی کو فکر نہیں انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد ہم موجودہ نا گفتہ بہہ حالات پر عوامی رائے لیں گے جس پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے ان حالات پر قابو پانے کیلئے اقدامات اُ ٹھائے جو لاپتہ افراد ہیں اُن کی تفصیلات پیش کریں بصورت دیگر منظم طریقے سے بھر پور احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور اس سلسلے میں عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے ۔