سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم محمد اسلم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا

بدھ 5 مئی 2021 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے مجرم محمد اسلم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد اسلم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے، عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ مجرم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، شواہد کی روشنی میں مجرم کی سزا کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا، جبکہ جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے مجرم محمد اسلم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی، محمد اسلم نے ذاتی جھگڑے پر ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، مجرم کے خلاف مقدمہ کھوکھراپار تھانے میں درج ہے۔