تحریک انصاف بلوچستان کا افغانستان سے شرپسندوں کے حملے میں شہید ایف سی جوانوں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار

بدھ 5 مئی 2021 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز افغانستان سے شرپسندوں کے حملے میں شہیدہونے والے ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ‘ صوبے میں امن وامان بحال کرنے کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے سیکورٹی اداروں نے صوبے میں امن و امان بحال کرنے کے لئے بہت قربانیاں دی ھیں بلوچستان میں حالات سازگار بنانے میں سیکورٹی اداروں کا بہت بڑا کردار ھے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بعد بلوچستان میں دشمن نے بلوچستان کو کمزور کرنے کے لئے بہت سی سازشیں کی ھیں اور اس طرح واقعات کرواکے صوبے اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی ہے دشمن کی کوشیش ہے کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ جنگ شروع کی جائے اور صوبے کے حالات خراب کئیے جائیں لیکن ہماری سیکورٹی اداروں کی وجہ سے دشمن کی ہر چال ناکام ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغازہوگا بلوچستان کی عوام سی پیک کے بعد خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگی انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکورٹی اداروں نے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے آج بلوچستان ترقی کے ایک نئے سفر کی جانب رواں دواں ہے بلوچستان کی عوام نے ترقی اور امن و امان کی ایک بھاری قیمت چلائی ہے لیکن آج بلوچستان دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ صوبہ بن کر ابھرا رہا ہے انشاء اللہ پاکستان اور بلوچستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گے پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ھیں ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات #فراہم کی جائیں۔