پاکستان نژاد امریکی لڑکی کے قتل کا معاملہ

ملزم ظاہر جدون قتل ہی کی رات لاہور سے اسلام آباد فرار ہوگیا

جمعرات 6 مئی 2021 21:24

پاکستان نژاد امریکی لڑکی کے قتل کا معاملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) دو روز قبل ڈیفنس کی ایک کوٹھی کی بالائی منزل میں برطانیہ نژاد پاکستانی لڑکی ماہرہ کے قتل کے حوالے سے مزید حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق ایک مفرور ملزم ظاہر جدون نے ماہرہ کے قتل کا پلین اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر تیار کیا۔

(جاری ہے)

ظاہر جدون نے قتل سے تین روز قبل ڈیفنس کے ایک رینٹ اے کار سے کار حاصل کی جس کی ضمانت مقتولہ ماہرہ کی دوست اقراء نے دی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم ظاہر جدون اپنی دوست ماہرہ کو قتل کرنے کے بعد اسی گاڑی سے اسلام آباد روانہ ہوگیا جہاں ملزم نے گاڑی کا ٹریکر بند کردیا جبکہ پولیس نے ملزم ظاہر جدون اور اس کے زیر استعمال گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔