پردیسیوں کیلئے بڑی خوشخبری، عید اپنے آبائی علاقوں میں منا سکیں گے

لاک ڈاون کے باوجود عید الفطر کی آمد پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 مئی 2021 19:48

پردیسیوں کیلئے بڑی خوشخبری، عید اپنے آبائی علاقوں میں منا سکیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2021ء) پریسیوں کیلئے بڑی خوشخبری، عید اپنے آبائی علاقوں میں منا سکیں گے، لاک ڈاون کے باوجود عید الفطر کی آمد پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کی آمد پر ملک میں لاک ڈاون کے نفاذ کے اعلان کے باوجود خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے عید پر اسپیشل ٹرانیں چلانے کی روایت رواں سال بھی برقرار رکھے گا، اس فیصلے کے باعث بڑے شہروں میں مقیم پردیسی عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کا سفر کر سکیں گے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے کل 11 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی عید ا سپیشل ٹرین کراچی سے 7 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 8 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 9 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی عیدا سپیشل ٹرین کراچی سے 10 مئی کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے عید اسپیشل ٹرین 11 مئی کو چلے گی۔ کراچی سے ملتان کے لیے عید اسپیشل ٹرین 12 مئی کوچلے گی۔ دوسری جانب پنجاب میں ہفتہ، اتوار کو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

8 مئی سے بسوں، ٹیکسی، رکشے میں50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا، جبکہ 70فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر مکمل لاک ڈائون اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے بڑے شہروں کے لاری اڈوں پر پردیسیوں کا رش لگ گیا۔ پردیسیوں نے عید کی تعطیلات اور لاک ڈائون سے قبل آبائی علاقوں کارخ کرناشروع کر دیا۔

کورونا ایس او پیز کے تحت 50 فیصد مسافر بیٹھانے کی پالیسی کے باعث بڑے شہروں کے تمام بس اڈوں پر شہریوں کا بدترین رش ہے۔ بس اڈوں پر موجودمسافروں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کو نظرانداز کرناشروع کردیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف50 فیصد مسافر بیٹھانے کی اجازت دی گئی ہے مگر ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری، بسیں زائد مسافر بیٹھا کرروانہ ہونے لگیں۔ تاہم پاکستان ریلوے کی جانب سے اسپیشل ٹرینیں چلانے کے اعلان کے بعد بس اڈوں پر مسافروں کا رش کچھ کم ہونے کا امکان ہے۔