کراچی،ماڑی پور کے مکین گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشتعل ہو کر سڑک پر نکل آئے

جمعرات 6 مئی 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) ماڑی پور کے مکین گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث مشتعل ہو کر سڑک پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے ماڑی پور پر دھرنا دیکر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے مکین گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل ہو کر سڑک پر نکل آئے اور واٹر بورڈ انتطامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مین ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے سامنے دھرنا دیدیا ،جس کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعدمنتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا ،تاہم دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ، اس دوران شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی