کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی موت خودمرجائیں گے ‘تر جمان پنجاب حکومت

ْتاریخ مشکل کی گھڑی میں ذاتی سیاست چمکانے والوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 7 مئی 2021 12:20

کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی موت خودمرجائیں گے ‘تر جمان پنجاب حکومت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ کورونا پر سیاست کرنے والے اپنی موت خودمرجائیں گے، مسترد جماعتیں یاد رکھیں ووٹ کوعزت کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت سے ملتی ہے،تاریخ مشکل کی گھڑی میں ذاتی سیاست چمکانے والوں کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ شریف خاندان کی سیاست ان کی منافقت کے ساتھ دفن ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال میں عوامی حق میں فیصلے کئے، اپوزیشن جماعتوں کاکوروناوائرس پرسیاست کرناسمجھ سے بالاترہے۔ سستی اورجھوٹی شہرت کمانے والوں کی حکومت کوکمزورکرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت کی ترجیحات بڑی واضح ہیں، وفاق نے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے اور کورونا سے نمٹنے کیلئے بیرون ممالک سے آنے والا سامان بلا تفریق تمام صوبوں کو پہنچایا گیا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے اقدامات کو پوری دنیا سرا ہا رہی ہے لیکن اپوزیشن ہے کہ اس کے ’’میں نہ مانوں‘‘کے بیانیے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور صرف اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لئے اسے آگے بڑھایا جارہا ہے۔