بالی وڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا کے سبب انتقال کر گئیں

جمعہ 7 مئی 2021 23:10

بالی وڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) بالی وڈ اور بھوجپوری فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سری پراڈھاکورونا کے سبب انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکارہ سری پراڈھاحال ہی میں کورونا کا شکار ہوئی تھیں۔اداکارہ کی موت کی تصدیق سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوایسی ایشن کے جنرل سیکرٹری امت بہل نے کی۔امت بہل کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت سی قیمتی جانیں لے چکی ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایک سینئر اداکارہ سے محروم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امت بہل کے مطابق سری پراڈھا نے ہندی اور ساؤتھ سینما کے لیے ناقابل یقین حد تک کام کیا ہے۔خیال رہے کہ سینئر اداکارہ سری پراڈھا بھوجپوری فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، انہوں نے روی کشن کے ساتھ ہٹ بھوجپوری فلم ’ہم تو ہو گئے نی توہر‘ میں بھی کام کیا تھا۔سری پراڈھا ماضی میں بالی کے نامور اداکار دھرمیندر ، گووندا اور ونود کھنہ سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔اداکارہ کی بالی وڈ فلموں میں آگ اور چنگاری، شعلے اور طوفان، آزمائش، بے وفا صنم، میری للکار سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔