انفارمیشن سروسز اکیڈمی کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد خوش آئند ہے، فواد چوہدری

انفارمیشن سروسز اکیڈمی کو انفارمیشن گروپ اور میڈیا تربیت کے عمل میں مزید موثر بنانے اور آگے بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، وزیر اطلاعات

جمعہ 7 مئی 2021 23:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔انفارمیشن سروسز اکیڈمی میں انفارمیش گروپ ‘گریڈ 18کے افسران کے لئیڈومین سپیسیفک مڈ کیرئیر کورس کے پاس آئوٹ ہونے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

انہوںنے کہاکہ انفارمیشن سروسز اکیڈمی کو انفارمیشن گروپ اور میڈیا تربیت کے عمل میں مزید موثر بنانے اور آگے بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئی ایس اے ‘انفارمیشن گروپ کے افسران کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے استعداد کار میں اضافے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، ہم نے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص روشناس کرانا ہے، اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے افسران کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر نے ڈومین پیسفک مڈ کیرئیر کورس کے پاس آئوٹ ہونے والی6 افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ثمینہ فرزین ڈپٹی ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی نے کہاکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 18سے 19میں جانے والے افسران کے لئے آئی ایس اے نے ڈومین سپیسفک مڈ کیرئیر کورس کا آغاز کیا ہے ،4ہفتوں پر محیط اس کورس میں ورکشاپ کاانعقاد‘سٹریٹجک کمیونیکشن‘ ڈیٹاویزویلائزیشن ٹولز‘ ڈیجیٹل میڈیا کے لئے مواد کی تخلیق، ‘بیانیہ کی تشکیل سمیت دیگرتکنیکی امور شامل تھے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے کورس کے دوران لیکچرز دیئے۔