دولہا کی کار میں زخمی ہونے والے نوجوان کاشف زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

جمعہ 7 مئی 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2021ء) ایک ماہ قبل دولہا کی کار میں زخمی ہونے والے نوجوان کاشف زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے، تقریباً ایک ماہ قبل ایم نائن موٹر وے پرچھوٹکی گھٹی کے رہائشی دولہا کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دولہا جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دولہے کی کار میں سوار دولہے کا دوست کاشف شدید زخمی تھا جو تقریباً ایک ماہ زیرعلاج رہنے کے بعد جمعرات کو انتقال کر گیا، نوجوان کاشف اس دوران سول ہسپتال سمیت حیدرآباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔

متعلقہ عنوان :