کراچی، گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے

جمعہ 7 مئی 2021 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) سپرہائی وے پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے بسم اللہ سینٹر کے قریب گڑھے میں جمع ہو جانے والے پانی میں نہانے کے دوران دو نو عمر لڑکے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاش کو نکال کر عباسی اسپتال پہچایا ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 13اور14سال کے درمیان ہیں اور دونوں کے پاس سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مدد سے لاش کی شناخت ہوسکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو شناخت کیلئے سرد خانے منتقل کردیا ہی

متعلقہ عنوان :