ئ*کوئٹہ ،سول ہسپتال پشین میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹر ز تاحال تعینات ہیں، نعمت اللہ ظہیر

اتوار 9 مئی 2021 23:00

ٴکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) خدمت خلق فانڈیشن کے چیئر مین نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ سول ہسپتال پشین میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹر ز تاحال تعینات ہیں،انکوائری کے دوران غفلت برتننے والے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر مامو کر باعث تشویش ہے وزیراعلی جام کمال خان سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر حنان کے تبادلے کے باوجود اور ڈاکٹر مجاہد کے تحقیقات کے دوران پشین ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دینے کا نوٹس لیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال پشین کے ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے میرے بھائی کے انتقال کے بعد وزیراعلی جام کمال خا ن نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا ساتھ رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے نے اس حوالے سے توجہ دلا نوٹس اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیکر واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی ساتھ ہی سیکرٹری صحت نے بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس ڈاکٹر حنان کا تبادلہ کیا گیا اور ڈاکٹر مجاہد کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں لیکن یہ بات باعث تعجب ہے کہ دونوں افراد تاحال پشین سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور ہیں ایم ایس نے اب تک چارج تک نہیں چھوڑا جبکہ ڈاکٹر مجاہد گزشتہ شب بھی ہسپتال میں موجود تھے انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے صورتحال کا نوٹس لینے اور دونوں ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہی