قاسم سلیمانی سے رابطے کے لیے امریکا سے معلومات کا تبادلہ کیا، جواد ظریف

عراق پر امریکی حملے سے پہلے میں نے امریکیوں کے ساتھ دو بار بات چیت کی اور ایک بار حملے کے بعد رابطہ کیا،انٹرویو

پیر 10 مئی 2021 12:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے دعوی کیا ہے کہ سلیمانی کے ساتھ رابطے کے لیے ایران نے امریکا کو تین بار معلومات فراہم کی تھیں۔ایرانی اصلاح پسند ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ عراق پر امریکی حملے سے پہلے میں نے امریکیوں کے ساتھ دو بار بات چیت کی اور ایک بار حملے کے بعد رابطہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ان تمام گفت و شنید میں ہم نے قاسم سلیمانی کے ساتھ ہم آہنگی سے متعلق امریکیوں کو معلومات اور آرا فراہم کیں۔ جب یہ معلومات امریکیوںکو پیش کی گئیں تو جواد ظریف اس وقت اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر تھے۔اگرچہ وہ واشنگٹن کو معلومات فراہم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ ہم نے عراق کے خلاف امریکا کی کارروائی کی مخالفت کی اور ہم نے انہیں بتایا کہ مستقبل میں کیا ہوگا ۔ امریکیوں کے حملوں کے بعد کیا ہوا وہ آپ جانتے ہیں۔