ریلوے سامان چوری کرنے والا تین رکنی گروہ گرفتار

منگل 11 مئی 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) تھانہ ریلو ے پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے یارڈ مغل پورہ سے قیمتی ریلوے سامان چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گروہ میں مغل پورے کا ایک کمباڑیاں بھی شامل ہے جسے باقی دونوں ملزمان سامنے چوری کرنے کے بعد فروخت کرتے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں عرفان اور راشد شامل ہیں جبکہ کمباڑیئے کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :