شہباز شریف سے فیصل آباد ضلعی صدر کی ملاقات

اپنے قائد کو ائیرپورٹ روکنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے پر ان کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا

منگل 11 مئی 2021 20:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) اور سینئر رہنما رانا منورخاں نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہبا ز شریف سے ماڈل ٹان لاہور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے قائد کو ائیرپورٹ روکنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے پر ان کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا ۔رانا منور نے یقین دلایا کہ فیصل آباد کے عوام ہر مشکل گھڑی میں مسلم لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔قائدین کی ایک کال پر عوام لبیک کہیں گے ۔لیگی رہنما نے قائد میاں شہباز شریف کو ضلع فیصل آباد میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں جن کا صدر مسلم لیگ نے خیر مقدم کیا۔