امریکا کا طالبان، افغانستان سے مشترکہ طور پر داعش کا مقابلہ کرنے پر زور

منگل 11 مئی 2021 23:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) امریکا نے طالبان اور افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ داعش کے عسکریت پسندوں کو پہلے سے ہی کشیدہ صورتحال کو مزید خراب کرنے سے روکنے کیلئے جاری امن عمل میں سنجیدگی سے مشغول ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ہم ابھی بھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ کون ذمہ دار ہے لیکن میں نشاندہی کروں گا کہ ماضی میں کابل میں اہل تشیع برادریوں پر بھی اسی طرح کے حملوں میں داعش ذمہ دار رہا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت میں ہفتے کے روز اسکول حملے میں کم از کم 80 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں زیادہ تر طالبات تھیں۔ حملے کی پوری دنیا نے شدید مذمت کی ہے۔