بٹگرام پولیس کا امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز

بدھ 12 مئی 2021 12:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2021ء) ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ملک دشمن عناصر کے خلاف اور حالیہ فارنر تھریٹ کے حوالہ سے ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام اورنگزیب خان، ایس ایچ او تھانہ چانجل انسپکٹر نوید خان، ایلیٹ نفری کے ساتھ مشکوک علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، جرائم پیشہ افراد خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔