فلمسٹار موسیٰ خان کی عید شوزمیں شرکت،

شجرالدین کے ساتھ یہ عید ٹرانسمیشن کرکے انہیں بہت مزہ آیااورانہیں یقین ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی ان کی یہ کاوش بہت پسند آئیگی۔ موسیٰ خان

بدھ 12 مئی 2021 18:52

فلمسٹار موسیٰ خان کی عید شوزمیں شرکت،
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) معروف فلمسٹار موسیٰ خان کی عید شوزمیں شرکت،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار موسیٰ خان ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز کے عید شوزمیں شرکت کررہے ہیں گذشتہ روز انہوں نے ٹی وی ٹوڈے کے عید شوکی ریکارڈنگ میں حصہ لیا جس میں انہوں نے ہوسٹنگ کی اس عید شومیں ان کے ساتھ کوہوسٹ نداخان تھیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پی ٹی وی لاہور مرکزکے عید شومیں بطور مہمان شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ صندل خان،گلوکارہ شبنم مجید ودیگر نے بھی حصہ لیا،ٹی وی ٹوڈے کے عید کے رنگا رنگ شومیں پاکستان کے نامور فنکاروں و گلوکاروں نے شرکت کی جن میں گلوکارعارف لوہار،اداکار راشدمحمود،فلمسٹار وگلوکارہ میگھا،گلوکار وقوال شیرمیاندادخان،کنول نعمان،ہنی شہزادی،شفق علی،اظہررنگیلا،ناصر بیراج،کامران بیراج،آرجے رضی و دیگر شامل تھے۔

ان کا یہ عید کا خصوصی شوعید کے تینوں دن چلایا جائیگا جس کے پروڈیوسر شجرالدین تھے۔موسیٰ خان اور نداخان کا کہنا تھا کہ شجرالدین کے ساتھ یہ عید ٹرانسمیشن کرکے انہیں بہت مزہ آیااورانہیں یقین ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی ان کی یہ کاوش بہت پسند آئیگی۔

متعلقہ عنوان :