ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حکومت پنجاب کے احکامات پر اسیران نے عید تحائف تقسیم کیے گئے

بدھ 12 مئی 2021 21:10

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حکومت پنجاب کے احکامات پر اسیران نے عید تحائف تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں اسیران جیل میں عید تحائف تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف ، ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر تھے اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کے علاوہ دیگر سٹاف بھی موجود تھا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم رائو پرویز اختر نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم ان اسیران کو اپنی خوشیوں میں شامل کر کے ان کے ذہنوں کی اچھائی کی طرف نشوونماکریں جبکہ یہ معاشرے کے اچھے فرد بن کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مستحق اسیران کو سلے ان سلے سوٹ کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات زندگی فراہم کرنا ایک بہت اچھا اقدام ہے اور اس عمل سے جس طرح اسیران کو خوشی ملتی ہے یہی ان کی ذہنی نشوونما اچھائی کی طرف مائل ہوتی ہے انہوں نے 144مرد اسیران میں سلے ان سلے سوٹ کے ساتھ ساتھ ان کی ضروریات کے مطابق ان کو سامان تقسیم کیا اسی طرح 17خواتین اسیران میں بھی سلے ان سلے سوٹ اور ضروریات زندگی کی اشیاء کے علاوہ کون مہندی ، چوڑیاں تقسیم کی گئیں جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو نے دوران تقریب کرونا وائرس کی بابت حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کروایا جبکہ رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور آج کی اس تقریب میں جس طرح مستحق اسیران کو عید تحائف پیکج دیا گیا اس سے نا صرف ان اسیران میں بلکہ دوسرے تمام جیل کے قیدیوں میں بہتری ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے ۔