سی سی پی او کی سڑکوں چوراہوں پر فیلڈ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات،مٹھائی اور عیدی دی

میرے جوان میری اصل طاقت ہیں،ہماری جانیں ملک و قوم کی امانت ہیں،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر

ہفتہ 15 مئی 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے عیدالفطر کا دن اپنی سپاہ کے ساتھ گزارا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد اور ایس پی ڈولفن راشد ہدایت بھی ہمہ وقت ان کے ہمراہ رہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے سڑکوں،چوراہوں اور اہم مقامات پر فیلڈ ڈیوٹی میں مصروف پولیس و ٹریفک افسران اور جوانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا اور خود جوانوں کے ہمراہ عید منانیشاہراہوں اور چوراہوں پر پہنچ گئے۔

سربراہ لاہور پولیس نے دیگرسینئر پولیس افسران کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے ساتھ وقت گذارا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

غلام محمود ڈوگر نے اپنی سپاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس خوشی کے تمام لمحات اور مواقع پر تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔شہری اپنوں کے ساتھ خوشی کے لمحات منائیں،ہم اپنی فیمیلز سے دور ہونے کے باوجود شہریوں کے تحظ کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ٹریفک وارڈنز اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کو نقد انعامات دئیے۔انہوں نے عید کے موقع پر سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک وارڈنزکو عیدی بھی دی۔سربراہ لاہور پولیس نے ڈولفن سکواڈ کیاہلکاروں میں مٹھائی اوربہترین ڈیوٹی اور پٴْرعزم حوصلوں پر افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔بعد ازاں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر جناح ہسپتال پہنچے۔

انہوں نے گذشتہ دنوں ہونے والے پولیس مقابلے میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہسپتال میں زیر علاج پولیس ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کی عیادت کی۔سی سی پی او لاہور نے زخمی ڈولفن اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور فراہم کی جا رہی طبی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور مٹھائی دی۔سی سی پی او لاہور نے ڈاکٹرز سے زیر علاج اہلکاروں کو بہترین علاج ومعالجے کی درخواست کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ میرے جوان میری اصل طاقت ہیں،ہماری جانیں ملک و قوم کی امانت ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔