پاکستان اور چین کا نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق

شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی میں ٹیلی فونک رابطہ، اس دوران فلسطین کے تنازعے، افغانستان میں امن عمل اور پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کی گیا، دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 16 مئی 2021 16:54

پاکستان اور چین کا نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون اور روابط بڑھانے ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2021ء )  پاکستان اور چین کا نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، اس دوران فلسطین کے تنازعے، افغانستان میں امن عمل اور پاک چین دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کی گیا ، دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش سے آگا ہ کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کی روک تھام ، شہریوں کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق تنازعے کے فوری اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جب کہ پاکستان اور چین نے خطے میں ابھرتے ہوئے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تذویراتی تعاون اور روابط کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔