فلسطینیوں کے قتل عام پر احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا

امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کے کئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں

پیر 17 مئی 2021 13:25

فلسطینیوں کے قتل عام پر احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارتخانیکی جانب بڑھنیکی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، اسپین، جنوبی افریقا، بیلجیئم، انقرہ، بغداد اور لبنان سمیت دنیا کے کئی شہروں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔واضح رہیکہ غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔