مولانا فصل الرحمن کا شہباز شریف سے رابطہ، مئی کے آخر میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق

پیر 17 مئی 2021 16:32

مولانا فصل الرحمن کا شہباز شریف سے رابطہ، مئی کے آخر میں پی ڈی ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ اور شہباز شریف کے درمیان مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت بھی کی گئی۔