ّفلسطین پر اسرائیلی جارحیت ، چین کا سلامتی کونسل میں امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل

افسوس ہے کہ امریکانے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا ، چینی وزیر خارجہ

پیر 17 مئی 2021 18:05

:بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) چین نے سلامتی کونسل میں فلسطین پر امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا افسوس ہے کہ امریکانے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا ، سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی،سخت اقدام کامطالبہ کر تے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے سلامتی کونسل میں فلسطین پر امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکانے سلامتی کونسل میں فلسطین کے لئے ایک آوازکی راہ میں رکاوٹ ڈالی ، واشنگٹن سے مطالبہ ے وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ امریکانے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا، سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کامطالبہ کرتے ہیں، چین دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتاہے، فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کاخیرمقدم کریں گے۔ واضع رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خون ریزی، دہشت گردی اور تباہی کو روکا جائے ، فریقین دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔