اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کی مصالحتی کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی پولیس لائن ہیڈکواٹرز میںمصالحتی کمیٹیوں کے چئیرمینوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ،زونلز ایس پیز نے شرکت کی

منگل 18 مئی 2021 10:53

اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کی مصالحتی کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2021ء) تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی پولیس لائن ہیڈکواٹرز میںمصالحتی کمیٹیوں کے چئیرمینوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ،زونلز ایس پیز نے شرکت کی، میٹنگ میں مصا لحتی کمیٹیوں کو فعال بنانے اور کا کردگی میں بہتری لانے کے لئے چئیرمینوں نے اپنی اپنی تجاویزآئی جی اسلام آباد کو پیش کیں۔



آئی جی اسلام آباد نے مصالحتی کمیٹیوں کے چئیرمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی میں مزید اضافے کے حوالے سے آپ کی پیش کردہ تجاویزت پر غور کیا جائے گا ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا مصالحتی کمیٹیوں کا بنیادی مقصد گلی محلہ تک بلاتفریق سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں مصالحتی کمیٹیوں کو پولیس کے ساتھ ملکر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے مصالحتی کمیٹیوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے مصالحتی کمیٹیوں کو حقیقی فعال بنانا ہوگا تاکہ وہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کے ساتھ پولیس پر پڑنے والے بوجھ میں بھی کمی لانے میں کامیاب ہوں

مزید انھوں نے کہا کہ بہت سارے ایسے معاملات ہیں جن کا تعلق برائے راست پولیس کے امور سے نہیں ہوتا مگر پولیس ان معاملات کو سلجھانے میں لگی ہوتی جس سے نہ صرف پولیس کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ اصل مسائل بھی سست روی کا شکار ہو جاتے ہیں مزید انھوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں شامل غیر فعال ممبران کی جگہ پڑھے لکھے انسانی جذبے سے سرشارنئے لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کام ہے جرائم کی روک تھام، کریمینلز کو پکڑنا، آپ کا کام دو فریقین کے درمیان مسائل کو حل کروانا جو کہ پوری دنیا میں یہی ہوتا ہے،

مزید آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ زونل ایس پیز ہر کمیٹی کو خود دیکھیں گے اور ہفتہ وار رپورٹ مرتب کریں گیں، ہمیں اس کو منظم کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں ہفتہ وار، 14 دنوں اور ماہانہ رپورٹ مرتب کرنی چاہئے کہ کتنے کیسز ریفر ہوئے کتنے حل ہوئے اور کتنے پنڈنگ ہیں، اس کا باقاعدہ پروفارمہ بنایا جائے، ہم آپ کو پولیس کی مکمل سپورٹ فراہم کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز ان مرتب شدہ رپورٹز کا خود جائزہ لیں او ر ان کی کارکردگی رپورٹ بذریعہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کی جائے گی تاکہ شہری جان سکیں کہ ان کمیٹیوں کا کردار کتنا اہم ہے۔


میٹنگ کے آغاز میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، سول نوعیت کے معاملات، گھریلو جھگڑے، قتل کے واقعات بھی مصالحتی کمیٹیوں میں حل ہوتے رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد کا ویژن ہے کہ لوگوں کے سول اور معمولی نوعیت کے معاملات کو مصالحت کے ذریعے حل کیا جاسکے جس کے لئے انہوں نے کمیٹیوں کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات دئیے تھے۔

مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کیا گیا اور ان کے چئیرمین یہاں موجود ہیں، یہ اتنا اچھا کام ہے کہ ہمارے مذہب نے بھی اس کام کی تلقین کی ہے، اور آپ اس نیک کام کے لئے چنے گئے ہیں، یہ کام محکمے سے زیادہ اللہ نے آپ کے ذمہ لگایا ہے اور آپ نے غیر جانبداررہ کر یہ کام کرنا ہے۔آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔اور آئندہ بھی اس قسم کے اجلاس جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔