عدنان صدیقی مظلوم فلسطینی بچی کی فریاد سن کر آبدیدہ
ان بچوں کا درد محسوس کرنے کیلئے ان کا والدین نہیں بلکہ صرف انسان ہونا ضروری ہے، عدنان صدیقی
منگل 18 مئی 2021 12:30
(جاری ہے)
بچی کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ وہ ابھی صرف دس سال کی ہے اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہے لیکن اسے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ فلسطین کی موجودہ صورتحال میں کیا کرے۔
عدنان صدیقی نے اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے کہا ’’جب اس نے کہا میں صرف بچی ہوں‘‘ اس جملے سے میرے اندر کچھ مرگیا۔ یہ بچی اس خوفزدہ اور آنسوؤں بھرے ماحول میں بڑھنے کی مستحق نہیں ہے۔ یہ صدمے کی کیفیت میں ہے، اس کی آنکھیں سب کچھ بول رہی ہیں۔عدنان صدیقی نے مزید لکھا اس میں تعجب کی بات نہیں کہ یہ بڑی ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے کیونکہ شاید اس کی نظر میں یہی وہ واحد راستہ ہے جس سے وہ اپنے لوگوں کی مدد کرسکتی ہے۔ عدنان صدیقی نے اقوام متحدہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کیوں انسانی حقوق کا چیمپئن اقوام متحدہ خاموش ہی دنیا میں یہ بے حسی کیوں ہی کیا کاروباری مفادات اور ڈپلومیسی ان بچوں کے مستقبل سے زیادہ اہم ہیں آپ کو ان بچوں کا درد محسوس کرنے کے لیے ان کا والدین ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو صرف انسان ہونا ضروری ہے۔عدنان صدیقی نے مزید کہا اسرائیل بے رحمی کے ساتھ اپنے ’’دفاع کے حق‘‘ پر زور دیتا ہے جب کہ وہ انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ گھروں اور عبادت گاہوں پر بمباری کررہا ہے اور لوگوں کو قتل کررہا ہے، عدم استحکام پھیلارہا ہے اور اپنے اس عمل کا جواز بھی پیش کررہا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.