ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی گھڑسوار کی اینٹری کو خوفناک دھچکہ، سفر اختتام پذیر
پاکستانی نژاد عثمان خان کوالیفائنگ راؤنڈ میں جمپ کے دوران خوفناک حادثے سے دوچار، گھوڑا کشمیر جان سے گیا
ذیشان مہتاب منگل 18 مئی 2021 16:10
(جاری ہے)
ناراکارٹی ہارس ٹرائلز ایونٹ کے واقعے کے بعد کل عثمان خان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، عثمان جس گھوڑے کی سواری کررہے تھے ان کا نام ’کشمیر‘ تھا جو سروائیکل فریکچر سے چل بسا۔
عثمان اور کشمیر نے عمدہ ڈریج ٹیسٹ کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ، دونوں نے صرف ایک ریل کے ساتھ نمائش میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس نے کراس کنٹری میں جانے سے پہلے پاکستانی گھڑسوار اور ان کے گھوڑے کو مجموعی طور پر دوسری پوزیشن دلوادی۔ یہ 73 برس کی طویل تاریخ میں اولمپک کوالیفائر میں دو مراحل کے بعد بھی پاکستان کا سب سے بہترین پوزیشن تھی۔ کچھ دن پہلے عثمان نے سڈنی میں سی آئی سی 4 ڈریسریج میں قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کراس کنٹری کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی جیت قریب تھی، ایک قومی ریکارڈ نظر میں تھا اور ممکنہ طور پر بین الاقوامی گھوڑسواری کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جارہا تھا۔ کوئی رکاوٹ گرائے بغیر مرحلہ مکمل کرنے کا مطلب یہ ہوتا کہ عثمان خان اولمپک کوالیفائر جیتنے والے پہلے پاکستانی بن جاتے جو جنوبی نصف کرہ میں پہلا موقع ہوتا۔ وہ آسٹریلیا میں جیتنے والے پہلے ایشین اور مشرق وسطی کے گھڑ سوار بھی بن جاتے۔ انہوں نے ایک ساتھ تمام رکاوٹوں کو عبور کیا، اس جوڑی کی تال میل اتنی اچھی تھی کہ ان کا اوسط فی گھنٹہ 35 کلو میٹر اور 570 ایم پی ایس تھا۔ عثمان اختتامی لکیر سے 50 میٹر دور تھے اور صرف ایک باڑ ان کے اور ریکارڈ کے درمیان حائل تھی ۔ عثمان اور کشمیر نے آخری باڑ کودی ۔ کشمیر نے ٹیک آف کیا جب اس کا دائیں گھٹنے باڑ سے ٹکرایا۔ سی آئی سی 4 پر ناراورورٹ پر ایف آئی ای سیفٹی پن کا کوئی نظام موجود نہیں تھا ،اگر یہ نظام ہوتا تو ٹاپ ریل کو راستہ مل جاتا۔ یہ جوڑا آخری باڑ کو صاف کرنے کے بعد اختتامی حد کے انتہائی قریب گر گیا۔ عثمان فائنل لائن کے اتنے قریب تھے کہ وہ اس کی طرف رینگنا چاہتے تھے، ان کا گھوڑا کشمیر گردن کے بل گرا۔ 30 سیکنڈ میں مقامی ڈاکٹر ان کے قریب پہنچ گیا لیکن کاشیر زمین پر گرتے ہی چل بسا تھا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عثمان سر کے بل نیچے گرے اور کشمیر ان کے اوپر گرا، وہ 2،4 منٹ کیلئے بے ہوش رہا، جب اسے ہوش آیا تو انہوں نے سب سے پہلے کشمیر کی خیریت پوچھی۔ عثمان خان نےمیڈیا کو بتایا کہ اللہ ہمارا گواہ ہے، ہم نے کوشش کی، ہم موت سے نہیں ڈرتے، میں یہ کام پاکستان اور اپنے عوام کے لئے کررہا تھا۔ کشمیر لاکھوں کی سرمایہ کاری تھی، یہ پیسوں کے بارے میں نہیں بلکہ ایک ساتھی کو کھونے کے بارے میں ہے ،یہ واقعی افسوسناک ہے ۔ عثمان خان نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ میں پاکستانیوں کے لیے خوشی نہیں لا سکا ،میں معذرت خواہ ہوں اور ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کاشیر کو مجھ پر مکمل اعتماد تھا اور اس نے آخری باڑ صاف کردی ،مجھے لگتا ہے کہ میں نے اسے نیچے چھوڑ دیا، وہ مجھے بچاتے ہوئے مر گیا ، وہ پاکستان کیلئے مر گیا، جب آپ کا ساتھی غیر مشروط محبت کرتے ہوئے مر جائے تویہ بہت اذیت ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی زندہ ہوں اور اسی طرح اولمپک کا خواب بھی زندہ ہے جو خوش کے آخری قطرے تک برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہمیں نہ بھولیں۔ عثمان خان نے سوال اٹھایا کہ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہم نے خون ، پسینہ ، آنسو اور زندگی دی، آپ ہماری مدد کیوں نہیں کرتے ہیں؟ ۔ عثمان خان نے کہا کہ ایوارڈ پیش کرنے کے لئے سیاسی بیانات یا تجاویز ہمارے لیے تسلی بخش نہیں، ہمارا کیس میڈل کے لیے مضبوط ہے،اب ہماری وفاداری کے بارے میں غور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھی آزاد کشمیر کے توسط سے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی لیکن گذشتہ سال آزاد کشمیر کی موت واقع ہوگئی تھی، انہوں نے بغیر کسی حکومتی مدد کے اپنی کوششوں سے کشمیر کو سنبھالااور پاکستان کی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدوں کو پھر سے زندہ کردیا لیکن اتنے اہم مرحلے پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.