پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیم سازی کے لئے مشاورت مکمل

منگل 18 مئی 2021 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی اور تنظیمی عہدیداروں کے چنائو کے لئے کمیٹی میں شامل دیگر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں راجہ پرویز اشرف منگل کے روز اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر واقع ماڈل ٹائون میں مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔ لاہور میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت امن و امان اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔