پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگئی
کورونا کیسز میں کمی ایس اوپیز پر عملدرآمد کی وجہ سے آئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر جاری رکھیں اور ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان
ثنااللہ ناگرہ منگل 18 مئی 2021 20:00
(جاری ہے)
سائینو فارم ویکسین کی عدم دستیابی کی افواہیں درست نہیں ،ویکسن سینٹرز پر دستیاب ہے۔
سائنو فارم کی پہلی ڈوز لینے والوں کیلئے دوسری ڈوز بھی ترجیحاً سائنو فارم کی ہی ہوگی۔ ویکسین کے مضر اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسٹرازینکا ویکسین سے متعلق بھی افواہیں بے بنیاد ہیں، مختلف ملکوں میں استعمال کی جارہی ہے۔ مزید برآں ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ ویکسین سے متعلق منفی اثرات معمولی نوعیت کے رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ سے زائد کورونا خوراکین لگائی جاچکی ہیں۔ 38 لاکھ سے زائد خوراکوں میں سے 4329 افراد میں منفی اثرات سامنے آئے۔ان 90 فیصد شکایات انجکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین لگنے کے باعث 6 سنگین نوعیت کے واقعات سامنے آئے۔ ہر کیس کی اچھی طرح تفتیش کی گئی، سنگین نوعیت کا ہر کیس اتفاقی تھا اس کا ویکسین سے تعلق نہیں ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کووڈ 19 سے مزید 89 اموات اور 14 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 89 افراد جاں بحق ہوگئے، اسی طرح نئے کیسز 1 ہزار سے بڑھ کر 14 سو 13 ہوگئے ہیں۔ نئے رپورٹ شدہ کیسز میں سے لاہور میں 399، راولپنڈی میں 193، سرگودھا میں 115، بہاولپور میں 102، فیصل آباد میں 90، ملتان میں 67، گوجرانوالہ میں 53، وہاڑی میں 51 اور رحیم یار خان میں 39 اور خوشاب میں 33 سامنے آئے۔ چکوال میں 28، میانوالی اور جھنگ میں 27، مظفر گڑھ میں 25، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 21، قصور میں 17، خانیوال میں 16، لودھراں میں 15، ننکانہ صاحب میں 11 اور پاکپتن میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اٹک میں 8، منڈی بہاؤ الدین اور ڈیرہ غازی خان میں 6، شیخوپورہ اور ساہیوال میں 5، لیہ اور جہلم میں 3، بھکر، اوکاڑہ، نارووال، گجرات، راجن پور اور چنیوٹ میں 2، 2 جبکہ حافظ آباد اور بہاولنگر میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.