چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ،فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعرات 20 مئی 2021 18:27

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی فلسطینی سفیر سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے وفد کے ہمراہ فلسطینی سفارت خانے میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کی جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مولانا عبدالخبیرآزاد نے فلسطینی سفیر احمد جواد اے رابی سے ملاقات کی مولانا عبدالخبیرآزاد کے ہمراہ وفد میں چاروں مسالک کے علماء کرام شامل تھے ،ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ حل نا ہوا تو پوری دنیاء کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے، پاکستان اور عالم اسلام کا ہر مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان، افواج پاکستان اور علماء کرام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے، فلسطین کو آزاد ریاست بنانے کیلئے اقوام متحدہ اور او ائی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا