میر علی حسن منجھو پر ناجائز ایف آئی آرقابل مذمت ہے ،پر امن لوگوں کو ناجائز مقدمات میں الجھا کر زیر نہیں کیا جاسکتا ،کامریڈ ٹکا خان کلواڑ جاموٹ

پیر 24 مئی 2021 18:00

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) پاکستان کلواڑ ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین کامریڈ ٹکا خان کلواڑ جاموٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ میر علی حسن منجھو پر ناجائز ایف آئی آرقابل مذمت ہے پر امن لوگوں کو ناجائز مقدمات میں الجھا کر زیر نہیں کیا جاسکتا جاموٹ قوم بہادر اور پر امن ہے کسی کی امن پسندی کا غلط فائدہ اٹھانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میر علی حسن منجھو بہادر اور غریب پرور رہنما ہیں انسان دوست رہنماوں پر غلط مقدمات سے علاقے میں خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے اگر کسی کی یہ سوچ ہے کہ جاموٹ قوم کو اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب کریں گے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وہ عوام کے مقبول رہنما ہیں جن کی مقبولیت کے خوف سے مخالفین منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن مخالفین یاد رکھیں انسانی خدمت کو مقصد بنانے والے کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں میر علی حسن منجھو نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ہے اور پر امن بھائی چارگی کی سیاست کی ہے جہاں بھی کسی مظلوم پر ظلم ہوا انہوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ایسے مقبول رہنما عرصے بعد پیدا ہوتے ہیں ایسے لیڈروں پر غلط مقدمات کا انداراج علاقے کی بدقسمتی ہے اور پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے اس سے انکی عزت میں کمی ہونے کے بجائے سورج کو آنکھیں دکھانے کے مترادف ہے ہم ڈی آئی جی نصیر آباد اور آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں میر علی حسن منجھو پر مبینہ طور پر ناجائز ایف آئی آر درج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جسکی تمام تر ذمہداری مقامی انتظامیہ پر ہوگی۔