پشاور میں ماہر کتوں کی مدد سے مزید 14 مسافروں میں کرونا کی تشخیص

ہفتہ 29 مئی 2021 14:07

پشاور میں ماہر کتوں کی مدد سے مزید 14 مسافروں میں کرونا کی تشخیص
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات پاک فوج کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتوں نے کرونا کے مزید 14 مریضوں کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں قائم باچا خان ایئرپورٹ پر پاک فوج کے تربیتِ یافتہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ سے نجی پرواز کے ذریعے 166 مسافر پشاور پہنچے، جہاں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے اٴْن کی جانچ کی گئی۔

ان مسافروں میں سے چودہ کی نشاندہی کتوں نے کی، جن کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ مریضوں کیسوائب ٹیسٹ مخصوص مقام پر رکھے جاتے ہیں، جہاں تربیتِ یافتہ کتے اٴْن کی نشاندہی کرتے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق کتے براہ راست مسافروں کی جانچ نہیں کرتے،کرونا پازیٹیو ہونے والے چودہ مریضوں کو قرنطینہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔