بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا

ْ ایل او سی پر تین ماہ سے جاری جنگ بندی سے امن کی بحالی کا احساس ہوا ہے،بھارتی آرمی چیف

اتوار 30 مئی 2021 12:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) پاکستان کے خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی معترف ہوگیا، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے امن موقف کی تائید کردی ، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر برقرار رکھنا چاہتا ہے، امید ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے ، بھارت آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیز فائر سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ایل او سی پر تین ماہ سے جاری جنگ بندی سے امن کی بحالی کا احساس ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :