خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،اراضی کے حوالے سے روینیو ریکارڈ عدالت میں پیش،سماعت ملتوی

پیر 31 مئی 2021 23:18

خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،اراضی کے حوالے سے روینیو ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2021ء) خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ،اراضی کے حوالے سے روینیو ریکارڈ عدالت میں پیش ،سماعت پندرہ جون تک ملتوی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کی دو بیگمات دو صاحبزادوں اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثہ جات بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کہ سماعت سکھرکی احتساب عدالت میں ہوئی پیپلزپارٹی رہنماکو این آئی سی وی ڈی اسپتال سے ایمبولینس میں عدالت لایا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے سید فرخ شاہ سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران روینیو ڈپارٹمنٹ کے افسران نے خورشید شاہ کی خرید کردہ ایرانی کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جس پر وکلاء نے دلائل دیئے وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔