وفاقی وزیرداخلہ کی جنوبی وزیرستان سکاوٹس کیمپ وانا آمد
جرگے میں موجود عمائدین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،روائتی پگڑی پیش کی قبائلی عمائدین ایک بہادر اور غیورقوم کے لیڈران ہیں ، آپ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے،پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کرینگے،شیخ رشید احمد
جمعہ 4 جون 2021 23:54
(جاری ہے)
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے قبائلی عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ افواج پاکستان سے ملکر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ آپ پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں،پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ آپ ایک بہادر اور غیور قوم کے لیڈران ہیں۔پاکستان دشمنوں کو مٹانے میں آپ کا کردار قابل فخر ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت کے لئے امیگریشن کو آسان بنایا جائیگا،جرگے کی روایت کا حامی ہوں،اس علاقے کو اپنی روایات کے مطابق قوانین کا نفاذ ہونا چاہیے۔ جرگہ ایک بہترین متبادل نظام انصاف ہے۔اسے علاقے میں مروج ہونا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی ہے،علاقے کو مزید ترقی دینے کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا فاٹا کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے،پسماندہ علاقوں کو زیادہ وسائل فراہم کرینگیمزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.