آیندہ صدر بنا تومارک زکربرگ کو وائٹ ہائوس میں کھانے پرنہیں بلائوں گا،ٹرمپ

اتوار 6 جون 2021 12:30

آیندہ صدر بنا تومارک زکربرگ کو وائٹ ہائوس میں کھانے پرنہیں بلائوں گا،ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹس کی 2 سالہ معطلی پر مارک زکربرگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں آیندہ صدارتی انتخابات میں جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہائوس میں کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔