اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کے القسام بارے کے تمام اندازے غلط ثابت

ْقابض فوج نے دھوکہ دینے کی کوشش کی مگر حماس اس کے دھوکے سے متاثر نہیں ہوئی،اسرائیلی میڈیا

اتوار 6 جون 2021 15:20

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ کی پٹی پر کی گئی کارروائی کے دوران ناکامی کے اسباب جاننے کے لیے 14 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر کی گئی کارروائی کے دوران داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے کے بارے میں شکایت کی ہے کہ شاباک نے غزہ کی پٹی کی صورت حال اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے بارے میں درست اندازہ نہیں لگا سکی۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کو دھوکہ دینے کی کوشش کی مگر حماس اسرائیل کے دھوکے سے متاثر نہیں ہوئی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کے میٹرو کی اصطلاح پہلی بار استعمال کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی مشرقی کالونیوں پر آدھے گھنٹے میں 200 فضائی حملے کیے جن میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔