پنڈی گھیب، کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ سے شہری بیمار ہونے لگے

اتوار 6 جون 2021 18:45

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ سے شہری بیمار ہونے لگے۔پنڈی گھیب میں ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جائے۔اس سلسلے میں باضابطہ آگاہی مہم شروع کی جائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری ہیلتھ لاہور ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر اٹک ، محکمہ ہیلتھ اٹک و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ سے شہری بیمار ہونے لگے۔ پنڈی گھیب میں ٹائیفائیڈ کا مرض بڑھنے لگا۔ ہوٹلوں، چھولے سموسے کی دکانوں اور دیگر کھانے کی جگہوں میں صفائی کے ناقص انتظامات۔ شہریوں میں ٹائیفائیڈ و دیگر موذی امراض پھیلنے لگے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کا عملہ خاموش تماشائی۔ محکمہ صحت پنڈی گھیب کی جانب سے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

شہریوں کا محکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔ پنڈی گھیب کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہوٹلوں ، بیکریوں ، چھولے سموسے کی دکانوں میں کام کرنے والے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے جائیں ۔ صفائی کے معیار کو چیک کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ پنڈی گھیب میں ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جائے۔

اس سلسلے میں باضابطہ آگاہی مہم شروع کی جائے۔ محکمہ صحت پنڈی گھیب کا عملہ شہریوں کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری ہیلتھ لاہور ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر اٹک ، محکمہ ہیلتھ اٹک و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس کا مطالبہ۔