سعودیہ نے تعمیراتی میدان میں بہت بڑا کارنامہ انجام دے دیا
جدہ میں دُنیا کا سب ے بڑا بغیر ستونوں والا گنبد تیار ہو گیا
محمد عرفان پیر 7 جون 2021 12:11
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابقسعودیہ کے جدہ شہر میں دُنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔
جسے جدہ سُپر ڈوم کا نام دیا گیا ہے۔ اس گنبد کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جو پوری دُنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے۔ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔توقع ہے کہ اس گنبد نما سینٹر کا افتتاح پرسوں بدھ کو مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ اس سنٹر میں ڈیجیٹل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ مکہ معظمہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کے دوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کے علاوہ نجی شعبہ بھی بھرپور شرکت کرے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.