پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا

پیر 7 جون 2021 13:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) پاک آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں میں آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا ،آرمی اور رینجرز کے جوان ریلیف اور ریکسیو آپریشن میں مصروف رہے ،۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری ڈاکٹرز اور عملہ پنو عاقل سے جائے حادثہ پر ایمبولینسوں کو ساتھ پہنچا،آرمی انجینئرز کی خصوصی ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی سے پہنچی ،خصوصی انجینئرز کی ٹیم نے امدادی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا ،ملتان سے دو ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کیلئے روانہ ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امداد سامان بھی جائے حادثہ پر پہنچا یا گیا ،زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔