حکومتی سیاست صرف جھوٹ اور الزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ‘رانا تنویر حسین

حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے

پیر 7 جون 2021 16:35

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومتی سیاست صرف جھوٹ اور الزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے نیازی حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جارہی ہے عوامی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں ۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما سیٹھ سعید احمد فاروقی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران یاد رکھیں عوام ایک مرتبہ پھر ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کو اقتدار میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی ایجنڈے کی خاطر قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں پی ٹی آئی نے ہر شعبہ کو ناکامی سے دوچار کیا پاکستان مسلم لیگ کی سیاست عوام کی ترقی و خوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک پیچھے دھکیل چاہتے ہیں ۔