لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگرملز کے آڈٹ پر عمل درآمد روک دیا

وفاقی سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور آڈٹ کمشنر کو نوٹس جاری‘آڈٹ کے نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد نہیں ہوگا.عدالت عالیہ کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل جون 13:43

لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگرملز کے آڈٹ پر عمل درآمد روک دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جون ۔2021ء) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگرملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا ہے.

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت عالیہ نے بھجوائے گئے نوٹس پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیالاہور ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور آڈٹ کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے.