لاہور، ہرپاکستانی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے : سلیم ر ضا

منگل 8 جون 2021 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے،شہباز شریف نے پنجاب کی کایا پلٹی،مہنگائی سے تنگ عوام (ن)لیگ دور کے منصوبوں کو یاد کر رہے ہیں، تبد یلی سرکار یاد رکھے عوام ایک مرتبہ پھر ووٹ کی طاقت سے شریف برادران کو اقتدار میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عوامی خدمت ان پی ٹی آئی حکومت کے لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے۔ تحریک انصاف نے ہر شعبہ کو ناکامی سے دو چار کیا ہے، مسلم لیگ(ن)کی سیاست عوام کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں۔بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے صرف بے روزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا۔