ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، خسروبختیار

پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ہمیں سبسڈی دینا پڑے گی، کسان کو تحقیق شدہ بیج دیا جارہا ہے، وفاقی وزیر

جمعرات جون 19:13

ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، خسروبختیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہمارے تین سال میں گندم کی سپورٹ پرائس 500 روپے بڑھی، چھوٹے کسان کو ٹیکنالوجی دینا ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ ہم نے سپورٹ پرائس کے ساتھ مارکیٹ پرائسز کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خسرو بختیار نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ہمیں سبسڈی دینا پڑے گی، کسان کو تحقیق شدہ بیج دیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں سبسڈی دینا پڑے گی، پیداواری لاگت کو کم کرنا پڑے گا۔خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان میں معیاری بیج میسر نہیں، درآمد کرنا پڑا تو کریں گے، ہمیں اجناس کی قیمتوں کو مارکیٹ کے ساتھ لے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت زرعی گروپ بنایا گیا ہے۔