پی ایس ڈی پی میں وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 6 جاری ، 19 نئے منصوبوں کے لئے 3734 ملین روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 16:42

پی ایس ڈی پی میں وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 6 جاری ، 19 نئے منصوبوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2021ء) آئندہ مالی سال 2021-22ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 6 جاری اور 19 نئے منصوبوں کے لئے 3734 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، نارووال سپورٹس سٹی کی تعمیر کے لئے 10 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام  کے لئے 126 ملین، اسلام آباد، فیصل آباد، واہ کینٹ، پشاور، کوئٹہ اور ایبٹ آباد میں ہاکی ٹرف کی تبدیلی کے لئے 390 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سڑکوں، فٹ پاتھ، مین گیٹ، سیکورٹی سسٹم اور دیگر کے لئے 175 ملین، حیدر آباد میں ملٹی پرپس جمنازیم کی تعمیر کے لئے 150 ملین، ضلع گھوٹکی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 110 ملین، ضلع میرپور خاص میں شجاع آباد کے مقام پر سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 100 ملین، ضلع بدین میں فٹ بال گرائونڈ کی تعمیر کے لئے 60 ملین، تھر میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے 110 ملین، بدین میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے 160 ملین، بدین ٹنڈو بھاگو میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے 180 ملین، سانگھڑ میں سپورٹس کمپلیکس کے لئے 150 ملین، قومی ایتھلیٹس کی تربیت کے لئے بیرونی کوچز کی خدمات لینے  کے لئے 225 ملین، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نیشنل ٹریننگ کمیپس کی تشکیل کے لئے 250 ملین، سکردو میں پی ایس پی کوچنگ سینٹر کے پی سی ٹو کے لئے 69 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔