مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان کی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین فوکل پرسن پی ٹی آئی رفاہی سماجی شخصیت ملک غلام مصطفی مٹھو کی چوہدری زبیر جمیل سابق جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ملک نور زمان سے ملاقات

تاجر برادری کو درپیش مسائل پر گفتگو،کسی بھی دوکاندارکے خلاف بلاوجہ زیادتی نہیں ہو گی تاہم عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی یا ریٹ سے تجاوز کرنیوالے دوکاندار کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 12 جون 2021 17:28

مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان کی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین فوکل پرسن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان کی ایگزیکٹو باڈی کے چیئرمین فوکل پرسن پی ٹی آئی رفاہی سماجی شخصیت ملک غلام مصطفی مٹھو کی چوہدری زبیر جمیل سابق جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان ملک نور زمان سے ملاقات ،تاجر برادری کو درپیش مسائل پر گفتگو،کسی بھی دوکاندارکے خلاف بلاوجہ زیادتی نہیں ہو گی تاہم عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی یا ریٹ سے تجاوز کرنیوالے دوکاندار کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)



ملک نور زمان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان کی تاجران کے وفد کو یقین دہانی اس دوران ملک مصطفی مٹھو نے Ac پنڈدادن خان کو پورے شہر کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جبکہ ملک نور زمان اسسٹنٹ کمشنر نے تاجران کی تمام کیبنٹس سے بہت جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کا چوہدری زبیر جمیل سابق جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان نے خیر مقدم کیا ملک نور زمان نے یہ بھی کہا کہ شہر بھر کے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی پر فوری اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ آمدہ بارشوں کے موسم میں کہیں بھی بارشی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہو اس موقع پر اعوان برادری کا فخر سابق چیئرمین بلدیہ پنڈدادن خان ملک ولایت نے بھی اسسٹنٹ کمشنر ملک نورزمان سے ملاقات کی۔